lg-11.jpg

رہبر انقلاب: حج Featured

Rate this item
(0 votes)

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: حج میں عظیم سماجی اور اجتماعی ظرفیت موجود ہے۔ حج امت مسلمہ کے عقیدہ کے اظہار کی جگہ ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: حج میں عظیم سماجی اور اجتماعی ظرفیت موجود ہے۔ حج امت مسلمہ کے عقیدہ کے اظہار کی جگہ ہے ۔ سامراجی طاقتوں سے برائت کے اظہار کے بغیر حج بے معنی ہے۔ آح مسجد الاقصی کی حرمت کا مسئلہ ہے، صہیونی روبروز گستاخ ہورہے ہیں وہ جب چاہتے ہیں فلسطینی مسلمانوں کو مسجد الاقصی میں داخل ہونے سےر وک دیتے ہیں یا صرف بعض عمر  رسیدہ افراد کو مسجد میں جانے کی اجازت دیتے ہیں۔

ظالموں کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئے حج سے بہتر کونسی جگہ ہے ؟۔ حج کے دوران حجاج بیت اللہ الحرام کی سلامتی اہم ہے حجاج کی سلامتی کی ذمہ داری اس ملک پر عائد ہے جس کے پاس حرمین شریفین کا اختیار ہے حجاج کی سکیورٹی اور سلامتی کے بارے میں دوسرے ممالک کو بھی مطالبہ کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اس سال بھی حج کے دوران حجاج کی سلامتی کے سلسلے میں تشویش تھی لیکن ایرانی حکام اور اعلی قومی سلامتی کونسل نے حجاج کے حج پر جانے کا فیصلہ کیا جو اچھا اقدام ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: آج مسلمانوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کے لئے اربوں ڈالر خرچ کئے جاتے ہیں اور اس صورتحال کے پیش نظر مسلمانوں کے لئے آپسی اتحاد بہت ضروری ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی حجاج کومسجد النبی (ص) اور مسجد الحرام میں نماز جماعت میں شرکت کرنے کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی حجاج ان مقدس مقامات پر قرآن مجید کی تلاوت کو بھی فراموش نہ کریں۔

عام معلومات

  • نوعیت تخلیق: کتاب
  • نوعیت نسخہ: چاپی
  • رجحان: موافق
  • ماخذ معلومات: JMM-6
Read 272 times Last modified on Wednesday, 02 August 2017 12:21

تبصرے

  • کوئی تبصرہ نہیں ہے

مہمان کے عنوان سے اپنا تبصرہ ارسال کیجئے۔

Attachments

0

عنوان تخلیق

مولف یا مترجم

سیریل نمبر