lg-08.jpg

Displaying items by tag: لدھیانہ کی ادبی کتابیں

یہ کتاب حیدر علی فیض آبادی کی تآلیف ''منتھی الکلام'' کے جواب میں تحریر کی گئی ہے - فیض آبادی متعصب اور شیعوں کا دشمن ہے - فیض آبادی نے جب یہ کتاب لکھی تو شیعہ علماء سے اس کے جواب کا مطالبہ کیا ۔ چنانچہ صاحب عبقات الانوار علامہ میر حامد حسین قبلہ نے چند جلدوں پر مشتمل اس کتاب کا جواب تحریر کیا، اور اکثر روات احادیث پر بحث کی ہے، اور اعتراضات و شبہات کے جوابات پیش کئے ہیں - اعتراضات مندرجہ ذیل ہیں : ۱- یہ کس طرح ممکن ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد تمام صحابہ مرتد ہوجائیں؟ پس پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کس طرح تبلیغ کی تھی؟ ۲- معترض نے صحابہ کے فضائل کا مفصل تذکرہ کیا ہے - لہذا محترم مصنف نے تمام اعتراضات کے مکمل جوابات پیش کئے ہیں اور روایات پر خدشہ وارد کردیا ہے، کہ اس طرح کی روایات ضعیف و جعلی ہیں

Published in کتاب

یہ کتاب عبد العزیز دہلوی کی تآلیف تحفہ اثنا عشریہ باب ہشتم، بحث معاد کا جواب ہے، یہ کتاب فارسی زبان میں مستدل جوابات پر مشتمل ہے - اعتراضات مندرجہ ذیل ہیں : ۱ - شیعہ بعثت کو خدا پر واجب سمجھتے ہیں - ۲ - عذاب قبر برحق ہے، لیکن شیعہ اس کو نہیں مانتے - ۳ - تناسخ باطل ہے، لیکن شیعہ کہتے ہیں کہ ارواح تناسخ رکھتی ہیں - ۴- شیعوں کا رجعت پر اعتقاد ہے اور ان کا کہنا ہے کہ : ائمہ علیہم السلام قبل از قیامت زندہ ہوں گے اور امام مہدی علیہ السلام خلفائے ثلاثہ اور معاویہ و یزید سے انتقام لیں گے - ۵- خدا شیعوں پر عذاب نہیں کرے گا چونکہ وہ حضرت علی علیہ السلام کے محب و دوستدار ہیں

Published in کتاب