lg-03.jpg

Displaying items by tag: مطبع مطلع الانوارکی کتابیں

یہ کتاب حضرت سید الشہداء علیہ السلام کی عزاداری کے بارے میں ''تقویۃ الایمان'' کا جواب ہے ۔ یہ کتاب شاہ عبدالعزیز دہلوی کے بھتیجے کی تالیف کردہ ہے - محترم مؤلف نے اس کتاب میں تمام سوالات کے علمی جوابات پیش کئے ہیں اور ثابت کیا ہے کہ اسلام میں شبیہ بنانا جائز ہے، اور لوگوں کو کھانا کھلانا ثواب رکھتا ہے، اور مصائب سننا اور گریہ کرنا قرآن و سنت سے ثابت ہے

Published in کتابچہ
اس کتاب کے عناوین مندرجہ ذیل ہیں: حضرت علی علیہ السلام کی خانہ کعبہ میں ولادت، حضرت کا حلیہ مبارک و شجرہ، زمانہ طفولیت و وجہ تسمیہ، حضرت کا ایمان و اسلام لانا، دعوت ذوالعشیرہ میں ولایت حضرت علی علیہ السلام کا علان، شب ہجرت حضرت علی علیہ السلام کا حضرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بستر پر سونا، حضرت علی سے جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا کی شادی، امیرالمومنین علیہ السلام کی غزوات بدر، احد، خندق، خیبر،و حنین میں شرکت، صلح حدیبیہ کے واقعات، ترویج اسلام میں حضرت علی علیہ السلام کی خدمات، حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کا اپنے دست مبارک سے خانہ کعبہ میں رکھے ہوئے بتوں کو توڑنا، حضرت علی بن ابی طالب کے توسط سے سورہ برآت کی تبلیغ، غدیر خم کے روز حضرت علی کی خلافت کا اعلان، حضرت بنی اکرم صلی الہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان سء حضرت علی کے فضائل، حضرت علی علیہ السلام کے ہاتھوں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تجہیز و تدفین ، 
Published in کتاب