کتاب کے مطالب مندجہ ذیل ہیں: گریہ کرنا باعث ثواب ہے، چنانچہ قرآن مجید نے حضرت یعقوب کا گریہ بیان کیا ہے - حضرت رسول اعطم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت حمزہ کی شہادت پر گریہ فرمایا- جناب سیدہ سلام اللہ علیہا نے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات پر گریہ کیا - اہل سنت کی کتب سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام پر گریہ کرنا جائز ہے - حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت پر گریہ فرمایا -
اس کتاب میں مقدمہ کے بعد مندرجہ ذیل عناوین ہیں: جناب فاط٘ہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت، جناب سیدہ کے فضائل حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لسان مبارک سے، حضرت سیدہ جناب امیرالمومنین علیہ السلام کے اقوال کی روشنی میں، حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام حضرت امام حسن علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی سے، حضرت معصومہ کونین کے بارے میں باقی ائمہ علیہم السلام کے اقوال، فضائل حضرت فاطمہ علیہ السلام