lg-09.jpg

اہل سنت کے اعتراضات مندرجہ ذیل ہیں: متعہ شیعوں سے مخصوص ہے - زنا اور متعہ کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے - اسلام میں کھی بھی متعہ حلال نہیں تھا اور نہ ہے - اور جو شیعہ حضرات کہتے ہیں کہ عمر بن خطاب نے متعہ کو حرام کیا، یہ غلط ہے - اس کتاب کے مصنف نے جواب تحریر کیا ہے کہ متعہ نص قرآنی سے حلال و جائز ہے اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں، اور ابوبکر کے عہد میں، اور عمر بن خطاب کے نصف عہد میں جائز و جاری تھاا، اور عمر نے اس کو حرام کیا اور خود انہوں نے اقرار کیا کہ ''میں متعہ کو حرام کرتا ہوں''، عمر کا یہ فعل بدعت اور شریعت میں دخالت ہے

Page 89 of 134