اس کتاب میں حضرت علی علیہ السلام کی منقبت میں حیدر آباد دکن کے نواب ''میر عثمان علی خان'' کا قصیدہ، حضرت کی عظمت کے بارے میں ''سید اختر علی تلہری'' کا مقالہ اور نہج البلاغہ کا پہلا خطبہ پیش کیا گیا ہے - اس کے بعد اثبات باری تعالی، خلقت کائنات، ما بعد الطبیعات، کمال توحید، اور خداوندعالم کی صفات کا اس کی عین ذات ہونا بیان کیا گیا ہے - پھر فرانسوی عالم کا مقالہ، کہ جس میں اس نے اعتراف کیا ہے کہ: حضرت علی علیہ السلام صاحب علم لدنی تھے -