پہلا مقالہ: مرتبہ مولا علی علیہ السلام'' از خواجہ حسن نظامی دہلوی، ۲ ۔ ''ولادت حیرت انگیز'' ازسید علی نقوی لکھنوی ۱۹۸۸ء ، ۳ ۔ ''ایمان ابوطالب'' عینی شاہ نظامی حیدر آبادی، ۴۔ قصیدہ: ''در مدح علی علیہ السلام'' محمد محبوب علی خان نظام حیدر آبادی
اس کتاب میں جامع نہج البلاغہ سید رضی علیہ الرحمہ کے مفصل حالات کا تذکرہ ہے - پھر علمائے اہل سنت سے شارحین نہج البلاغہ مانند: ابن ابی الحدید معتزلی ۵۸۶ق - ۶۵۵ق، شیخ ابوجعفر اسکافی، قوام الدین یوسف بن حسن کے حالات بیان کئے گئے ہیں ۔ علمائے اہل سنت کا نہج البلاغہ پر احتجاج، اور شارحین علمائے اہل تشیع مانند: قطب راوندی، صاحب منھاج البراعہ، ابن میثم بحرانی، قطب الدین محمد بن حسین ااسکندری، شیخ حسین بن شہاب الدین حیدر علی عاملی، شیخ نظام الدین علی بن حسین، سید مرزا علاء الدین محمد بن ابی تراب، شیخ محمد رضا، سید ماجد بن محمد بحرانی، ملا فتح للہ کاشانی کا تذکرہ ہے ۔