یہ کتاب حیدر علی فیض آبادی کی تآلیف ''منتھی الکلام'' کے جواب میں تحریر کی گئی ہے - فیض آبادی متعصب اور شیعوں کا دشمن ہے - فیض آبادی نے جب یہ کتاب لکھی تو شیعہ علماء سے اس کے جواب کا مطالبہ کیا ۔ چنانچہ صاحب عبقات الانوار علامہ میر حامد حسین قبلہ نے چند جلدوں پر مشتمل اس کتاب کا جواب تحریر کیا، اور اکثر روات احادیث پر بحث کی ہے، اور اعتراضات و شبہات کے جوابات پیش کئے ہیں - اعتراضات مندرجہ ذیل ہیں : ۱- یہ کس طرح ممکن ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد تمام صحابہ مرتد ہوجائیں؟ پس پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کس طرح تبلیغ کی تھی؟ ۲- معترض نے صحابہ کے فضائل کا مفصل تذکرہ کیا ہے - لہذا محترم مصنف نے تمام اعتراضات کے مکمل جوابات پیش کئے ہیں اور روایات پر خدشہ وارد کردیا ہے، کہ اس طرح کی روایات ضعیف و جعلی ہیں
اس کتاب میں خلفائے ثلاثہ کی خلافت کے بارے میں اہل سنت کے استدلال کا جواب ہے ۔ اور ان پر مندرجہ ذیل اعتراضات کئے گئے ہیں : صرف عمر نے ابوبکر کی بیعت کی، عمر نے جناب سیدہ کے گھر کو جلایا، ابوبکر و عمر میں ایمان نہیں رکھتے تھے، اس کے بعد احادیث نبوی سے امیرالمؤمنین علیہ السلام کی خلافت کو ثابت کیا گیا ہے