lg-09.jpg

Displaying items by tag: سید محمد حسن کمالپوری کی علمی کاوشیں

معترض نے کتاب " انذار الناذرین" میں شیعوں پر اعتراض کیا ہے - محترم مؤلف نے تمام اعتراضات کے جوابات پیش کئے ہیں، اور اثبات کیا ہے کہ روز قیامت انبیاء و ائمہ طاہرین علیہم السلام بحکم خدا شفاعت فرمائیں گے، اور ان کے علم غیب کو آیات قرآنی سے استدلال کیا ہے، اور ماتم و گریہ عزاداری میں سیاہ لباس پہننے کے جواز کو آیات و احادیث سے اثبات کیا ہے - معترض کے اعتراضات اور ان کے جوابات مندرجہ ذیل ہیں: ۱- ائمہ علیہم السلام روز قیامت شفاعت نہیں کرسکتے - ۲- ائمہ علیہم السلام علم غیب نہیں جانتے - ۳- یہ کہ جو ائمہ علیہم السلام چاہیں، خدا وہی کرتا ہے یہ صحیح نہیں ہے - ۴- یا علی مدد کہنا حرام، اور شرک کے مترادف ہے - ۵ - ائمہ علیہم السلام سے توسل جائز نہیں ہے، اور ائمہ طاہرین علیہم السلام سے مدد مانگنا بدعت و شرک ہے - ''نادعلیا مظہر العجائب'' صرف رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خطاب ہوا ہے نہ کہ ہم سے کہ ہم علی علیہ السلام کو پکاریں - ۷- حضرت امام حسین علیہ السلام کی روضہ کی شبیہ بنانا بدعت، اور یہودیوں سے شباہت ہے - ۸- محرم میں سیاہ لباس پہننا حرام ہے - چونکہ کالا لباس جہنمیوں اور بنی عباس کا لباس ہے

Published in کتابچہ