یہ کتاب وہابیوں کا جواب ہے - اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے بارے میں اعتراضات کے جوابات پر مشتمل ہے - معترض کہتا ہے : عزاداری بدعت و حرام ہے چونکہ آیات و روایات سے ثابت نہیں ہے، اور احادیث میں گریہ و ماتم کرنا حرام ہے - محترم مصنف نے اس کتاب میں عزاداری، مرثیہ، نوحہ خوانی و گریہ کو قرآن و احادیث سے اثبات کیا ہے، اور فعل حسنہ میں شمار کیا ہے
یہ کتاب حضرت سید الشہداء علیہ السلام کی عزاداری کے بارے میں ''تقویۃ الایمان'' کا جواب ہے ۔ یہ کتاب شاہ عبدالعزیز دہلوی کے بھتیجے کی تالیف کردہ ہے - محترم مؤلف نے اس کتاب میں تمام سوالات کے علمی جوابات پیش کئے ہیں اور ثابت کیا ہے کہ اسلام میں شبیہ بنانا جائز ہے، اور لوگوں کو کھانا کھلانا ثواب رکھتا ہے، اور مصائب سننا اور گریہ کرنا قرآن و سنت سے ثابت ہے