اس کتاب کے مطالب مندرجہ ذیل ہیں: اہل سنت جن بارہ خلفاء کو مانتے ہیں ان کی خلافت کے بارے میں کوئی دلیل اور کوئی خبر نہیں ہے، اور سنی علماء ابھی تک ان بارہ خلفاء کے ناموں میں اختلاف رکھتے ہیں، اہل سنت نےجن بارہ خلفاء کا ذکر کیا ہے وہ یہ ہے: ابوبکر، عمر، عثمان، علی بن ابی طالب علیہ السلام، امام حسن علیہ السلام، معاویہ، عبداللہ بن زبیر، عمر بن عبدالعزیز، حضرت مہدی آخرالزمان علیہ السلام، اور بعض نے یزید بن معاویہ کے نام کا بھی تذکرہ کیا ہے، اور ولید بن یزید بن عبدالملک بن مروان کو بھی شامل کیا ہے -
اس کتاب میں دو طرح کے مسائل بیان کئے گئے ہیں اعتقادی و فقہی: الف ۔ اعتقادی مسائل: اہل سنت کا عقیدہ ہے کہ خیر و شر خداوند عالم کی طرف سے ہے اور اگر خالق شر کو دوسرا سمجھیں تو ایسی صورت میں دو خالق کی ضرورت پیش آتی ہے ۔ (لازم ہیں ۔) ب۔ مسائل فقہی: امام شافعی کے نزدیک منی کا خارج ہونا مبطل وضو نہیں ہے (کتاب رحمۃ الامامۃ). بعض اہل سنت کے نزدیک روزہ کی حالت میں برف کھانے سے روزہ باطل نہیں ہوتا (کتاب در مختار)۔ ابوحنیفہ کے نزدیک غسالہ وضو نجس ہے ۔ امام مالک کے نزدیک نماز میں شرمگاہ کا چھپانا شرط نہیں ہے (کتاب رحمۃ الامامۃ)۔ نبیذ سے وضو کرنا جائز ہے (کتاب در مختار)۔ پیغمبر اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو کر پیشاب کرتے تھے!! بعض اہل سنت کے قول کے مطابق کتے کی کھال پر نماز پڑھنا جائز ہے!! اہل سنت کا عقیدہ ہے کہ فاسق و فاجر امام جماعت ہوسکتا ہے اور اس کی نماز صحیح ہے ۔