lg-14.jpg

Displaying items by tag: اہل سنت

اس کتاب میں اہل سنت کی کتب سے مندرجہ ذیل مطالب کو اثبات کیا گیا ہے: ۱ ۔ ابوبکر و عمر نے جیش اسامہ کی خلاف ورزی کی ۔ ۲ ۔ حضرت مرسل اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمر نے ہذیان کا الزام لگایا ہے ۔ ۳ ۔ حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عمر سے ''قوموا عنی'' فرمایا ہے ۔ ۴ ۔ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تدفین میں ابوبکر و عمر حاضر نہیں تھے ۔ ۵ ۔ ابوبکر و عمر سقیفہ بنی ساعدہ میں خلیفہ کا انتخاب کررہے تھے ۔ ۶ ۔ واقعہ غدیر اہل سنت کی کتب سے ۔ ۷ ۔ ابوبکر نے حضرت فاطمہ زہر سلام اللہ علیہا کو فدک کے دینے سے منع کیا، اور آپ ابوبکر سے ناراض تھیں ۔ ۸ ۔ حدیث ''لا نورث ولا نورث'' کا جواب۔ اور اس کا جعلی ہونا ۔ ۹ ۔ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے گھر کو جلانا ۔ ۱۰ ۔ حضرت فاطمہ زہرا علیہ االسلام کے ابوبکر سے کلام کرنا ترک کردیا تھا ۔

Published in مقاله

اس کتاب میں محترم مصنف نے اہل سنت کے اعتراضات کے جواب تحریر کئے ہیں ۔ اہل سنت کے اعتراضات مندرجہ ذیل ہیں: ۱ - شیعوں کے لئے لازم ہے کہ خداوندعالم کے علم کو ناقص سمجھیں اس لئے کہ شیعہ بداء کے قائل ہیں اور مسئلہ بداء سے ضروی ہے کہ خداوند عالم علم کامل نہ رکھتا ہو - محترم مصنف نے آیات قرآن کی روشنی میں بداء کو ثابت کیا ہے اور تحریر کیا ہے کہ: علمائے اہل سنت بھی بداء کے قائل ہیِں مثلا ابن حجر مکی وغیرہ - ۲- شیعہ تقیہ کے قائل ہیں - اگر صدر اسلام کے تمام لوگ تقیہ کرتے تھے تو ایسی صورت میں اسلام کس طرح دوسروں لوگوں تک پہونچا - ۳- حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام کی بلافصل خلافت دلیل قطعی سے ثابت نہیں ہے -۴- قاتلان امام حسین علیہ السلام شیعہ تھے چونکہ انہوں نے خود امام علیہ السلام کو آنے کی دعوت دی تھی - ۵- حضرت امیر و ائمہ علیہم السلام کا مذہب کیا تھا؟ آیا شیعہ جواب دے سکتے ہیں کہ حضرت علی و بقیہ ائمہ علیہم السلام کا کیا مذہب تھا اور کس مذہب کی تبلیغ کیا کرتے تھے؟ ۶- آیا شیعوں کا قرآن پر ایمان ہے؟ ۷ - شیعہ تحریف قرآن کے قائل ہیں اور ان کے علماء تحریف قرآن کو قبول کرتے ہیں - ۸- آیا شیعہ عقلی و نقلی دلائل سے ثابت کرسکتے ہیں کہ آل رسول و اہل بیت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کون ہیں؟ - ۹ - آیا شیعہ ثابت کرسکتے ہیں کہ محب آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں؟ ۱۰ - قاتلان حضرت امام حسین شیعہ تھے چونکہ اہل کوفہ شیعہ تھے اور انہوں نے امام کو دعوت دی تھی - ۱۱- شیعہ جھوٹ کو جائز، اور عبادت عظیم و فریضہ کبری سمجھتے ہیں یعنی شیعہ حضرات تقیہ کے قائل ہیں -

Published in کتاب

اس کتاب میں آیات و احادیث کی روشنی میںحضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام کے فضائل بیان کئے گئے ہیں ۔ اور فضائل و مناقب کو اہل سنت کی کتب سے ثابت کیا گیا ہے

Published in کتاب
Page 1 of 2