اس کتاب میں آیات و احادیث کی روشنی میںحضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام کے فضائل بیان کئے گئے ہیں ۔ اور فضائل و مناقب کو اہل سنت کی کتب سے ثابت کیا گیا ہے
اس کتاب کے عناوین مندرجہ ذیل ہیں: حضرت علی علیہ السلام کی خانہ کعبہ میں ولادت، حضرت کا حلیہ مبارک و شجرہ، زمانہ طفولیت و وجہ تسمیہ، حضرت کا ایمان و اسلام لانا، دعوت ذوالعشیرہ میں ولایت حضرت علی علیہ السلام کا علان، شب ہجرت حضرت علی علیہ السلام کا حضرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بستر پر سونا، حضرت علی سے جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا کی شادی، امیرالمومنین علیہ السلام کی غزوات بدر، احد، خندق، خیبر،و حنین میں شرکت، صلح حدیبیہ کے واقعات، ترویج اسلام میں حضرت علی علیہ السلام کی خدمات، حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کا اپنے دست مبارک سے خانہ کعبہ میں رکھے ہوئے بتوں کو توڑنا، حضرت علی بن ابی طالب کے توسط سے سورہ برآت کی تبلیغ، غدیر خم کے روز حضرت علی کی خلافت کا اعلان، حضرت بنی اکرم صلی الہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان سء حضرت علی کے فضائل، حضرت علی علیہ السلام کے ہاتھوں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تجہیز و تدفین ، |
اس کتاب کےعناوین مندرجہ ذیل ہیں : اہل سنت کی کتابوں سے واقعہ غدیر - حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام کی بلافصل خلافت اہل سنت کی روایات کے آیئنہ میں - محدثین و علماء کے ناموں کی فہرست، کہ جنہوں نے اقرار کیا ہے کہ آیہ بلغ ''ياايهاالرسول بلغ'' غدیر خم میں نازل ہوئی ہے - امام غزالی کا اعتراف، کہ حضرت رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غدیر خم میں حضرت علی علیہ السلام کی خلافت کا اعلان فرمایا - '' اپالوجی فرام محمد ایندوی قرآن'' نامی کتاب میں یورپی مؤرخ ''دیو نیورت'' کا قول کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعوت ذوالعشیرہ میں حضرت علی علیہ السلام کی خلافت کا اعلان کیا - حضرت علی علیہ السلام کا حدیث غدیر سے استدلال - غدیر خم کے روز حسان بن ثابت کے اشعار کا ذکر جو فرماتے ہیں : فقال له ''قم یا علی فانثی رضیثک بعدی اماما و هادیا'' - آیہ ولایت سے استدلال ''انما ولیکم الله و رسوله ۔ ۔ ۔ '' - غدیر خم کے روز حضرت علی علیہ السلام کو عمر کا مبارکباد پیش کرنا -